بلوچوں کا بھارتی پراکسی میں شامل رشتہ داروں سے اعلان لاتعلقی

بلوچوں کا بھارتی پراکسی میں شامل رشتہ داروں سے اعلان لاتعلقی

میرا بھائی کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا گیاتوہم اسکے اعمال کے ذمہ دار نہیں:شہری ثانیہ کے والد نے فتنہ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی کا بیان جاری کیا

 لسبیلہ(نامہ نگار )غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل اپنے گمراہ رشتہ داروں کو عاق کر دیا جس پر فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا، لسبیلہ پریس کلب  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنہ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی  کا بیان جاری کیا،پنجگور کے شہری نے فتنہ الہندوستان میں شامل اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میرا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ’’گوادر کے رہائشی نے اپنے دہشتگرد بھائی سے دو ٹوک الفاظ میں اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بھائی کا تعلق کسی بھی مسلح تنظیم سے ثابت ہوا تو ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔

تربت کے شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی 6ماہ قبل روزگار کیلئے گھر سے نکلا تھا، اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو ہم اس کے اعمال کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔تربت سے تعلق رکھنے والے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے ’’ کوئٹہ کے شہری نے گمراہ بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ جہاں بھی ہے میری یہ بات ذہن نشین کر لے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں