تنخواہ 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام اور ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ حلیم عادل نے کہا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ ان کے بقول گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا جس کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور متوسط و کم آمدنی والے طبقے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔