رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے فروغ کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرنے پر غور
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائلرز کیلئے پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 0اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، جبکہ پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1اعشاریہ 5 فیصد کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور مجموعی ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف صرف فائلرز کیلئے ہوگا، جبکہ نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی موجودہ شرح 10اعشاریہ 5 فیصد برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔