سابق آرمی چیف کی عمران سے ملاقات کی خبر بے بنیاد :علیمہ خان
اسلام آباد،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر نگار ،نیوز ایجنسیاں)علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے ہم سن رہے ہیں سابق آرمی چیف بانی سے جیل میں ملنے گئے ، ہمیں نہیں سمجھ آتی کہ یہ خبریں کہاں سے آتی ہیں؟ ، بیرسٹر گوہر کو میں نے میسج کر کے پوچھا کہ یہ کیا خبر چل رہی ہے ؟، انہوں نے کہا یہ جھوٹ ہے ۔ میں بھی نہیں مانتی کہ ان کی اتنی جرات ہے کہ یہ وہاں پر جائیں۔