گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی جیتے گی:گورنر پنجاب
صدر ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل ملکی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں:سردار سلیم
لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھاری عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرے گی،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سکردو ایئرپورٹ پر استقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادکی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی،صدر مملکت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل ملکی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔