ریاستی اداروں کیخلاف تقریر پر محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں کیخلاف تقریر پر محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ (نیوزایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف چمن میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مبینہ طور پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ چمن سٹی میں گلستان کے رہائشی چیئر مین ہلال احمر بلوچستان ولی خان غیبزئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمود خان اچکزئی نے 29 مئی کو چمن میں ایک عوامی جلسے میں بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹرکوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی روک تھام میں ناکامی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور امن و امان کے قیام میں ناکامی پر سکیورٹی اداروں پر بھی تنقید کی تھی جبکہ چمن کے رہائشیوں کو متبادل آرمی بنانے کی ترغیب دی اورریاستی اداروں اور عوام کے درمیان اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں