پی آئی اے نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دائر آئینی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کنور حیدر خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں کی قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل ویلیوایشن نہیں کی گئی اور قومی اثاثے کی فروخت سے قبل شفاف اور قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔انہوں نے استدعا کی کہ نجکاری کے عمل کو آئین اور قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔