گومل یونیورسٹی جعلی ڈگری سکینڈل ، تحقیقاتی کمیٹی قائم
پشاور (اے پی پی)گومل یونیورسٹی میں مبینہ جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل سا منے آگیا جہاں 514مشکوک ڈگریوں کی نشاندہی کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کا سراغ موجودہ انتظامیہ نے لگایا۔ جس کے بعد سنڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق ڈائریکٹر افیلی ایشن کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ سابق کنٹرولر امتحانات کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران سینکڑوں ڈگریاں مشکوک قرار دی گئی ہیں اور ان کی منسوخی کی سفارش کی گئی ہے ۔ وزیر برائے اعلٰی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ گومل یونیورسٹی سکینڈل میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔