قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر
اسلام آباد (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پالیسی سازی اور ادارہ جاتی معاونت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت کاؤنٹر ٹیررازم سٹریٹجی کی اشد ضرورت ہے ، جو شخص آئین پاکستان، ریاست پاکستان اور قومی پرچم کو تسلیم نہیں کرتا اور ریاستی اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھاتا ہے ، اس کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمدنے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔