فیلڈ مارشل کا امن کیلئے کردار زبردست
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الحمدللہ!فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو جنگ میں بدترین شکست دی۔۔۔
وہ بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کیلئے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان اور فیلڈ مارشل ورلڈ آرڈر میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل نے نا صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، اکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارالحکومت میں تاریخ رقم کریں گے ، امید ہے کہ کچھ دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں بڑے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دنیا کے امن کی تاریخ رقم ہوگی۔