پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسیوں پر بار کوڈ لگانے کا فیصلہ

پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن  ٹیکسیوں پر بار کوڈ لگانے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں شہریوں کے تحفظ اور سفری سکیورٹی کو مزید مو ثر بنانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن ٹیکسی سروسز اور دیگر کمرشل گاڑیوں پر سکیورٹی بار کوڈ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بار کوڈ شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر لگائے جائیں گے ،پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے سکیورٹی بار کوڈ جنریشن پر کام شروع کردیا ،بار کوڈ میں ڈرائیور ، کنڈکٹر اور گاڑی کی تمام تر تفصیلات شامل ہوں گی۔آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز ، گاڑیوں، موٹر سائیکلزاور پبلک ٹرانسپورٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جانے لگاہے ،بارکوڈسکین کرکے گاڑی یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تمام افراد کا ریکارڈ چیک کیا جا سکے گا،بار کوڈ سکین کرکے آن لائن رائیڈ پر آنے والی گاڑی کی تفصیل بھی سامنے آئے گی۔پولیس کے مطابق بار کوڈ جنریشن سے جرائم پیشہ افراد کسی طوربھی ڈرائیور کا پیشہ نہیں اختیار کرسکیں گے ،آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائز کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیاگیاہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کاکہناہے کہ ڈلیوری بوائز کے روپ میں زیادتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کا تعین ہوگا،فوڈ ڈلیوری کمپنیوں سے ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں