نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ
اسلام آباد(دنیا نیوز)سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ ہوگئے، جہاں وہ دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران اہم سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے ۔نواز شریف جنیوا میں 4روز قیام کے بعد لندن روانہ ہونگے۔