بجٹ اجلاس 10جون کو بلانے کی سمری ایوان صدر کو موصول

بجٹ اجلاس 10جون کو بلانے کی سمری ایوان صدر کو موصول

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز) وفاقی حکومت کا بجٹ 27-2026 اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایوان صدر کو سمری موصول ہو گئی۔بجٹ اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں