بی آئی ایس پی میں کرپشن موجود اصلاحات ناگزیر:رانا ثنا

بی آئی ایس پی میں کرپشن موجود  اصلاحات ناگزیر:رانا ثنا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل انتہائی سنگین ہیں اور ان کے حل کیلئے الگ بلدیاتی نظام یا نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر غور کرنا ہوگا،بلدیاتی اداروں کو مؤثر اختیارات دئیے بغیر ملک کے سب سے بڑے شہر کے انتظامی معاملات بہتر نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن موجود ہے اور اس کے باوجود غربت میں خاطر خواہ کمی نہیں آ سکی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں،تین ماہ میں 13 ہزار روپے کی امداددینا مستقل حل نہیں بلکہ اس نظام میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں، تاہم صرف تقاریر سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات اور وسائل درکار ہوتے ہیں، اس معاملے پر باہمی مشاورت کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں