گلگت :(ن)لیگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ، 2افراد جاں بحق

گلگت :(ن)لیگ کی ریلی میں  ہوائی فائرنگ، 2افراد جاں بحق

گلگت (آن لائن)گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران ن لیگ کی انتخابی ریلی میں ایک شخص کی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنیوالے شخص کا بندوق پر کنٹرول نہ رہا اور گولیاں لگنے سے ریلی میں شریک دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ، افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا، اس حلقہ میں آئی پی پی سے سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبرگ خان اور ن لیگ کے ملک کفایت اللہ مد مقابل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں