پنجاب:16سالہ لڑکوں کو موٹرسائیکل لائسنس دینے کی منظوری

پنجاب:16سالہ لڑکوں کو موٹرسائیکل لائسنس دینے کی منظوری

لائسنس ہولڈر صرف موٹر سائیکل چلانے کا مجاز،صرف ایک سواری بٹھا سکے گا

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 16 سال کے لڑکوں کو موٹر سائیکل چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے سفارشات محکمہ قانون کو ارسال کر دی ہیں،ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون پیر کے روز باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کے تحت 16 سال کے نوجوان موٹر سائیکل چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔منظور شدہ پالیسی کے مطابق لائسنس ہولڈر صرف موٹر سائیکل چلانے کامجاز ہوگا اور موٹر سائیکل پر اپنے پیچھے صرف ایک سواری بٹھا سکے گا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اس لائسنس کے حامل نوجوانوں کو چنگ چی رکشہ یا دیگر کمرشل گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ لائسنس کے اجرا کے لیے مقررہ قانونی اور ٹیسٹنگ شرائط پوری کرنا لازمی ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں