صحت تسلی بخش قرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹروں نے سابق وفا قی وزیر چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
چودھری نثار اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سرجری کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد چودھری نثار کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے چودھری نثار کو کچھ عرصہ قبل پاؤں میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔