تیر کامیابی کی علامت بنے گا

 تیر کامیابی کی علامت بنے گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے گلگت بلتستان میں زبرد ست الیکشن مہم چلانے پر خاتون اول آصفہ بھٹو اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، مخالفین کی بوکھلاہٹ اور منفی سیاست ان کی یقینی شکست کا واضح ثبوت ہے ، گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حقیقی حل صرف پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے آج تیر کامیابی، ترقی اور عوامی خدمت کی علامت بن کر ابھرے گا، عوامی طاقت کے سامنے مخالفین کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں