دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم قابل تعریف، ایس ایم تنویر
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے۔۔۔
سینئر رہنما ایس ایم تنویر نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے پر وفاقی حکومت کی تعریف کی ہے اور اسے قومی ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ گیم چینجراقدام تجارتی اور دکاندار تنظیموں کے ساتھ قریبی مشاورت اور کہنے پر تیار کیا گیا، جس سے دکانداروں کو ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی اجازت دی جائے گی۔