مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق پر اکساتی رہی:ثاقب چدھڑ

مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق پر اکساتی رہی:ثاقب چدھڑ

2020 میں اداکارہ سے ملاقات ہوئی، کئی دورے کیے ،83لاکھ اکاؤنٹ میں بھیجے مومنہ کی بہن رمشا نے 10 ہزار ڈالرلیے ، اسکی یونیورسٹی فیس 13ہزارڈالر ادا کی مومنہ کے موبائل میں بہت سی تصاویر ، ویڈیوز موجود :این سی سی آئی اے کو بیان

لاہور (دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے کہا ہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق لینے پر اکساتی رہی ،میری مومنہ اقبال سے 2020 میں ملاقات ہوئی، جلد قریبی تعلقات قائم ہوگئے ،اس کے ساتھ اندرون و بیرون ملک متعدد سفر کئے ،اگست 2025 میں مومنہ اقبال سے تعلقات ختم کر دئیے ۔ اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے معاملہ پر لیگی ایم پی اے کا این سی سی آئی اے میں جمع کرایا گیا بیان منظر عام پر آگیا ،جس میں ثاقب چدھڑ نے مزید کہا ہے کہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے بلیک میلنگ سے 10 ہزار آسٹریلین ڈالر وصول کئے ، اسکی یونیورسٹی فیس 13 ہزار آسٹریلین ڈالر ادا کی، مومنہ اقبال کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں 83 لاکھ روپے بھی منتقل کئے ،مومنہ اقبال کے موبائل فون میں بہت سی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، مشکوک افراد نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، مومنہ اقبال کو میرے شادی شدہ ہونے کا مکمل علم تھا ۔انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، چنیوٹ میں ایف آئی آر درج ہے ، مومنہ اقبال کی درخواست جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔دوسری طرف سیشن کورٹ لاہور نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیاہے ۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ درخواست گزار ضمانت پر حتمی فیصلے تک ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہوں۔یاد رہے ثاقب چدھڑ ٖاور اہلیہ سمیرا پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں