پختونخوا 2030 تک کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جا ئیگا:وزیراعلیٰ
آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کا بجٹ بڑھا کر جدید گودام تعمیر کیے جائیں گے سوات ڈیم تیار مگر وفاق غیر ملکی انجینئرز کے دورہ کیلئے این او سی نہیں دے رہا
پشاور (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ 2030تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کا بجٹ بڑھا کر جدید گودام تعمیر کیے جائیں گے ۔سوات ڈیم منصوبہ تیار ہے مگر غیر ملکی انجینئرز کے دورے کے لیے وفاق این او سی نہیں دے رہا۔ پشاور میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام میں محفوظ خوراک سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت ہے ۔ پنجاب نے بار بار خطوط لکھنے کے باوجود بھی خیبرپختونخوا کو گندم فراہم نہیں کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی آر بی سی منصوبہ میں وفاق 80 فیصد فنڈنگ کا پابند تھا، اب 65 فیصد پر آگیا، سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور بس ٹرمینل مکمل ہے مگر این ایچ اے راستے کے لیے این او سی جاری نہیں کر رہا۔