حکومت کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ،اسحاق ڈار

 حکومت کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ

 اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ کو ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید سازگار بنانے ، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے ، نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور مختلف اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے ذریعے معاشی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک شفاف، قابلِ اعتماد اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں