گلگت بلتستان الیکشن:پیپلز پارٹی،ن لیگ،آزاد امیدواروں کی کامیابی

گلگت  بلتستان الیکشن:پیپلز پارٹی،ن لیگ،آزاد امیدواروں کی کامیابی

پیپلزپارٹی کے توقیر مہدی، علی اختر،فدا ناشاد،اقبال حسن ،عمران ندیم،ذوالفقار مراد، آزاد امیدواراسد شفیق، انور علی، ن لیگ کے حفیظ الرحمٰن ،ابراہیم ثنائی، مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم جیت گئے مزید 3نشستوں پر پیپلزپارٹی، 4 پر ن لیگ،3پر آزاد امیدوار وں کو برتری حاصل، جمعیت علما اسلام ، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں، رات گئے تک نتائج کا سلسلہ جاری

گلگت،سکردو(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے الیکشن میں غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی، پیپلزپارٹی 6، ن لیگ اور آزاد امیدوار 2،2،مجلس وحدت مسلمین ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔گلگت بلتستان کے 10اضلاع کے 24حلقوں میں 1391 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ بغیر کسی وقفے کئے شام 5 بجے تک ہوئی ،حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار رہی،سکیورٹی کیلئے 17 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ، مجموعی طور پر 396 امیدواروں بشمول آٹھ خواتین نے حصہ لیا ،جن میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22، جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت مسلمین کے 7، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار شامل ہیں۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10490 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حفیظ الرحمان 11204 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 7376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 3گلگت 3 میں آزاد امیدوار سید سہیل عباس 7877 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 7361 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7530 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 میں پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد 2705 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے ریاض اکبر 2584 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ میں آزاد امیدوار نیک نام کریم 5612 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 4540 ووٹ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 میں پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4337 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے ۔حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 10474 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 10118 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 1580ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 1520 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 6141 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن رضوی 4170 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ جی بی اے 12 شگرمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12179 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 7700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 13 استور 1 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رانا فرمان علی 5506 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 5485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 14 استور 2 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رانا محمد فاروق 6119 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے سید عباس موسوی5640ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔حلقہ جی بی اے 15دیا مر 1 میں آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1426 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ولی الرحمان 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 میں استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1302 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد انور 1069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 2244 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی ایف کے رحمت خالق 1128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 4068 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 3320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 3017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 میں آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2827 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 2713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 میں آزاد امیدوار امان علی 5169 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے غلام محمد 3195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2میں آزاد امیدوار انور علی 12090 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 3870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 میں آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں