شاپنگ مال کے کولڈ اسٹوریج روم میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

 شاپنگ مال کے کولڈ اسٹوریج روم میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک نجی شاپنگ مال کے گراؤنڈ فلور پر قائم کولڈ اسٹوریج روم میں آگ لگ گئی ۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ فائر بریگیڈ ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی اور بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں