شمالی کوریا اور کم جونگ اُن کیلئے حمایت غیرمتزلزل ہے :شی جن پنگ
اسلام آباد (رائٹرز ،مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے دورہ شمالی کوریا کے دوران کہا ہے کہ چین کی جانب سے شمالی کوریا اور اس کے رہنما کم جونگ اُن کی حمایت غیر متزلزل ہے۔
2019 کے بعد یہ شی جن پنگ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہے ، جس کے دوران پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا استقبال شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو نے کیا۔ کم جونگ اُن سے ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا کی روایتی دوستی کو ہمیشہ اہمیت دینگے اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔