مودی کی نااہلی منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب

مودی کی نااہلی منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب

نئی چوکی کے خلاف احتجاج،آسام رائفلزکی فائرنگ سے 4مظاہرین زخمی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی حکو مت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے باعث منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہو رہے ہیں۔بھارت جریدے نے منی پورمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کوبے نقاب کردیا۔منی پورمیں بھارتی فوج کی نئی چوکی کے خلاف احتجاج،آسام رائفلزکی فائرنگ سے خواتین سمیت 4مظاہرین زخمی ہوگئے ، رپورٹ کے مطابق آسام رائفلز کی اس پرتشدد کارروائی کے بعدضلع اوکھرول میں حالات مزید خراب ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق آسام رائفلز نے انتظامیہ کواعتماد میں لئے بغیرنئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی ، سکیورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اورمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے آسام رائفلز کی چوکی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں