ہائیکورٹ:زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد
سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوتے :عدالت کے ریمارکس
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے زیادتی، قتل کیس کے مجرم احمد علی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوتے ۔پراسیکیو ٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ 22 سالہ مجرم احمد علی اپنی 35 سالہ شادی شدہ رشتہ دار خاتون کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا، اسے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایااور بعدازں مجرم نے خاتون پر پٹرو ل چھڑک کر آگ لگا دی۔