5افسر تبدیل، صبا ستار اے آئی جی انسپکشن سینٹرل پولیس آفس تعینات

5افسر تبدیل، صبا ستار اے آئی جی  انسپکشن سینٹرل پولیس آفس تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے 5 اعلیٰ پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے صبا ستارکو اے آئی جی انسپکشن سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا۔۔۔

 جبکہ ان کی پیشرو اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم کوعہدے سے ہٹا کر آئی جی آفس کلوز کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان کو ایس پی آپریشنز صدر لاہور ،خالد علیم کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چنیوٹ جبکہ محمد سہیل کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں