ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سب لیز ہولڈرز کی متفرق درخواست پر سماعت آج ہوگی

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سب لیز ہولڈرز کی متفرق  درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں بانی پی ٹی آئی کے اپارٹمنٹ کے نئے سب لیز ہولڈر شاہد نصیر نے بھی اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، شاہد نصیر اور اعتزاز احسن کی بیٹی زینب احسن کی کیس میں پارٹی بننے کیلئے دائر متفرق درخواست میں کہا گیا کہ۔۔۔

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے 5 سب لیز ہولڈرز کو انٹراکورٹ اپیل میں بطور اپیل کنندہ شامل کیا جائے جنہوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد نصیر سمیت دیگر کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا۔ عدالت نے تھرڈ پارٹی رائٹس کے تحت انٹراکورٹ اپیلوں میں سٹے دیا اور سب لیز ہولڈر اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل کرنے سے روکا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں