مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع دونوں کے وکلاکل پنجاب بار کونسل طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع کے معاملے میں وکیل رمشا اقبال اور وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کی درخواستوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔
پنجاب بار کونسل نے دونوں وکلا کو کل طلب کر لیا ہے ۔چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل عباس چدھڑ نے دونوں وکلا کو کل صبح ساڑھے 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے ۔پنجاب بار کونسل کے مطابق رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رمشا اقبال نے بھی وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، جبکہ مقامی وکیل آصف ولی نے رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔