صومالیہ :قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کو 50روز گزر گئے اہلخانہ پریشانی و ذہنی دباؤ کا شکار
کراچی(این این آئی)صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے 10 پاکستانیوں کی بازیابی تاحال ممکن نہ ہو سکی۔۔۔
جبکہ انہیں یرغمال بنائے جانے کے 50 روز مکمل ہو گئے ہیں۔مغویوں کے اہلخانہ کے مطابق یرغمالیوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی ہیں اور خاندان شدید پریشانی اور ذہنی دبا ؤکا شکار ہے ۔ اہلخانہ نے حکومت سے فوری مداخلت اور مغویوں کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔