حج 2027:تیاریاں شروع، رواں ماہ رجسٹریشن کا آغاز

حج 2027:تیاریاں شروع، رواں ماہ رجسٹریشن کا آغاز

کارآمد پاسپورٹ لازمی ’’پہلے آئیے ، پہلے پا ئیے ‘‘کی پالیسی برقرار رکھنے کی تجویز پیکیج ، اخراجات، شرائط و ضوابط دیگر تفصیلات پالیسی کے مطابق جاری کی جائیگی

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)سعودی حکومت کی نئی ٹائم لائن کے مطابق حج 2027 کے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ،اس ضمن میں لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کردی جائے گی ، رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار حاصل ہوگا ،ذرائع  کے مطابق حج پالیسی 2027 بھی رواں ماہ جون میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی، جس میں پہلے آ ئیے ، پہلے پائیے   کی پالیسی برقرار رکھنے کی تجویز شامل ،وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاسپورٹ تیار کر ائیں، کیونکہ حج رجسٹریشن کے لیے کارآمد پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا۔ پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری قرار دی گئی ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لئے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ حج پیکیج کے اخراجات، شرائط و ضوابط اور دیگر تفصیلات آئندہ حج پالیسی کے مطابق بعد جاری کی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں