پنجاب:میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی حد عمر 75 سال کرنیکا فیصلہ
لاہور(خبرنگارخصوصی)پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری کی حد عمر 65 سال سے تبدیل کر کے 75 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
اس حوالے سے پیر کے روز پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز( ترمیمی) بل 2026 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے ۔بل قائمہ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کو موصول ہوگیا۔بل کے تحت 7 میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی حد عمر 65 سال سے تبدیل کر کے 75 سال کی جائے گی،نئی مجوزہ ترمیم کے مطابق وائس چانسلر تعینات ہونے کے لئے 10 سال بطور پروفیسر فرائض انجام دینا لازم ہو گا۔