پنکی کیخلاف قتل کیس:مدعی مقدمہ کا بند کمرے میں بیان ریکارڈ

پنکی کیخلاف قتل کیس:مدعی مقدمہ  کا بند کمرے میں بیان ریکارڈ

کراچی (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ شیروز کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بند کمرے میں بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

دوران سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئی۔سماعت کے دوران مدعی مقدمہ شیروز کا بیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جبکہ ملزمہ کے وکلا نے بھی مدعی مقدمہ پر جرح کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں