آزاد کشمیر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع
اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جو19 جون تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آزاد کشمیرمیں عام انتخابات کیلئے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ منگل سے شروع ہوگیا ہے جو 19 جون سہ پہر 4بجے تک جاری رہے گا جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 20 جون کو جاری کی جائے گی۔