آزاد کشمیر الیکشن کمیشن ،مزید 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن
مظفر آباد(دنیا نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے مزید تین سیاسی جماعتوں کو رجسٹر ڈ کرلیا ،آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 19 ہوگئی، نئی رجسٹر ڈہونے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں کشمیر شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر اور پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں کشمیر کو رجسٹرڈ کیا گیا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 جون ہے۔