افغان طالبان کا دورہ برسلز، یورپی پارلیمنٹ دفتر کے باہر مظاہرہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغان طالبان کے ممکنہ دورہ برسلز کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے دفتر کے باہر انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اور افغان شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔
جس میں طالبان حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔افغان میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرین نے طالبان وفد کو یورپی اداروں میں مدعو کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کے باعث ان کی آزادیوں اور مواقع پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔