جنگل اراضی کیس، پرویز الٰہی سمیت 18ملزموں پر فرد جرم عائد

جنگل اراضی کیس، پرویز الٰہی سمیت 18ملزموں پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت 18 ملزمان پر روات راولپنڈی کے قریب تخت پڑی جنگل کی سرکاری اراضی خورد برد ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

خصوصی احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے ریفرنس کی سماعت کی اور پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ کیس کے کل 18 ملزمان ہیں، دو مرکزی ملزمان اشتہاری اور دو فوت ہوچکے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ، محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسروں پر انتہائی قیمتی 1170 کنال سرکاری اراضی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دینے کا الزام ہے جس سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ تمام ملزمان صحت جرم سے انکار کرچکے ہیں، عدالت نے 16 جون کو 10 گواہوں کو طلب کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں