خزانے سے ذاتی تشہیر :پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

 خزانے سے ذاتی تشہیر :پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

طلبی کے باوجود جواب نہ دینا مناسب طریقہ نہیں:جسٹس فاروق حیدرکا اظہار برہمی بسوں پر مریم نواز ، نواز شریف کے پوسٹر لگائے گئے :درخواستگزار،ہائیکورٹ میں مؤقف

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کے خلاف درخواست پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیااور کہا کہ یہ  کوئی طریقہ کار نہیں کہ طلبی کے باوجود جواب جمع نہ کرایا جائے ۔درخواستگزار خاتون اشبا کامران نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکٹرک بسیں سرکاری خزانے سے خریدی گئیں، ان بسوں پر مریم نواز اور نواز شریف کے پوسٹر لگائے گئے۔

ہسپتالوں، میڈیکل سنٹرز اور تعلیمی اداروں کو مریم نواز اور نواز شریف کے نام سے موسوم کیا گیا ،سپریم کورٹ نے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کو غیر آئینی قرار دیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی  جائے ،ذاتی تشہیر کیلئے خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرکے رقم واپس لی جائے اورسرکاری فنڈز سے تشہیر کے اخراجات کی وصولی کیلئے کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت تمام سرکاری منصوبوں اور عمارات سے تشہیری مواد کو ہٹانے کا حکم دے ،مکمل آڈٹ رپورٹ طلب کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں