جی بی کے عوام نے جمہوریت، ترقی استحکام کے حق میں فیصلہ دیا :شجاعت
اسلا م آباد(نامہ نگار)صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا۔