آزاد کشمیر میں قانون پوری قوت سے نافذکرینگے :خواجہ آصف

 آزاد کشمیر میں قانون پوری قوت سے نافذکرینگے :خواجہ آصف

قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنیوالوں کے مقاصد کچھ اور ہیں ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دیگی:وزیر دفاع

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا کے خلاف پوری قوت سے قانو ن نافذ کرینگے ۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اِس وقت جب انتخابات قریب ہیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین  جمہوری سوچ ہے ۔ جو لوگ عوامی رائے کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں اُن کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، اس سے ایک بات ظاہر ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہتے ۔ اگر کوئی قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا تشدد مسلط کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی، ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں