پاک چین مضبوط تعلقات ہر آزمائش پر پور ا اترے :عطا تارڑ
وزیراعظم کا دورہ چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے گیا ، تقریب سے خطاب
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں ،پاکستان کی قیادت چین کے ساتھ مضبوط تعلقات پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سی پیک کی تعمیر ، 75 سالہ پاک چین دوستی و گلوبل گورننس اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم 75سالہ پاک چین دوستی کا جشن منا رہی ہے ۔پاکستان اور چین دوستی کے 75 سال منا رہے ہیں، یہ ہمارے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے ۔وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا۔پاکستان اور چین کی نہ صرف سرحدیں ملتی ہیں بلکہ عوام کے درمیان گہرے روابط موجود ہیں ۔ وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔