ڈیرہ اسماعیل خان میں صنعتی زون کا جلد قیام ضروری،گورنر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان میں صنعتی زون کا جلد قیام ضروری،گورنر پختونخوا

اسلام آباد (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخو ا میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ صوبے میں صنعتی ترقی کے منصوبوں،خصوصی اقتصادی زونز اور کاروباری سہولتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سی پیک کے قریب صنعتی زون کا جلد قیام ضروری ہے جس سے پورا صوبہ مستفید ہوگا۔ ہارون اختر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، ایس ایم ایز کی معاونت اور اقتصادی زونز کی فعالیت بڑھانے کے لئے وزار تِ صنعت و پیداوار ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ علاوہ ازیں گورنر فیصل کنڈی نے قومی بیانیے کے موثر ابلاغ، درست معلومات کی بروقت فراہمی اور بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں وزارت اطلاعات اور پی آئی ڈی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ادارے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل کنڈی سے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں آنکھوں کے معیاری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی، نابینا پن کی روک تھام اوربالخصوص پشاور میں الشفا آئی ہسپتال کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں