افغانستان میں 20سے زائد دہشتگرد گروہ موجود ،روس کا دعویٰ

افغانستان میں 20سے زائد دہشتگرد گروہ موجود ،روس کا دعویٰ

جنگجوؤں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز ،جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کررہے مالی وسائل کیلئے منشیات سمگلنگ،غیر قانونی اسلحہ کی تجارت جاری:روسی عہدیدار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے افغانستان میں 20 سے زائد دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کا دعویٰ کیاہے ۔روسی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر نے وسطی ایشیائی ممالک کے 19ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد گروہ بدستور سرگرم ہیں اور ان کے جنگجوؤں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں مصنوعی ذہانت، سیٹلائٹ کمیونیکیشن جیسی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر رہی ہیں، جو خطے خصوصاً ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔روسی عہدیدار کے مطابق ان گروہوں کو منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی اسلحے کی تجارت سے بھی مالی وسائل حاصل ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں