پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر بڑ ا پاور شوکرنے میں ناکام
10ہزار کارکن جمع کرنے کا اعلان،چند سو کی شرکت،اراکین اسمبلی غائب لیڈرشپ نے کہا تھا اچکزئی صاحب ہزاروں کارکن لے آئیں گے :علیمہ خان
راولپنڈی (احمد بھٹی)پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر بڑ ا سیاسی اجتماع کرنے میں ناکام ہو گئی ،10ہزار کارکن جمع کرنے کا اعلان کیا گیا مگر پارٹی چند سو کارکن ہی جمع کر سکی ،علیمہ خان کی قیادت میں 3 سے 4 سو کار کن اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی نمایاں اکثریت دھرنے سے غیر حاضر رہی ۔علیمہ خان نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو دھرنے کا وقت کم کرنے کا مشورہ دیا تھا، پارٹی لیڈر شپ نے کہا تھا کہ دھرنے کا وقت تبدیل کرکے وہ دس ہزار لوگوں کو لیکر آئینگے ، ہم نے اچکزئی صاحب کے کہنے پر دھرنے کا وقت تبدیل کیا تھا۔