تصویر میں موجود شخص کس دروازے سے زندہ نکل سکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک شخص 4 دروازوں کے سامنے کھڑا ہے مگر وہ کونسا دروازہ ہے۔
جس سے وہ زندہ بحفاظت باہر نکل سکتا ہے ۔پہلے دروازے کے باہر برفانی ماحول نظر آرہا ہے اور وہاں سے نکلنے پر وہ شخص منجمد ہوکر مرسکتا ہے ۔دوسرے دروازے کے پیچھے ایک بھوکی شارک مچھلی موجود ہے ۔تیسرے دروازے کے پیچھے زہریلی گیس بھری ہوئی ہے ۔چوتھے دروازے کے باہر آپ آگ اور آگ برساتے سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر اندازہ لگانے میں مشکل ہو رہی ہے تو جان لیں کہ یہ شخص چوتھے دروازے سے باہر نکل سکتا ہے جس میں سورج آگ برساتا نظر آرہا ہے ۔بس اس شخص کو سورج غروب ہونے تک انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ وہاں نظر آنے والی آگ سورج کی شعاعوں کا نتیجہ ہے ۔