ویک اینڈ پر زیادہ سونا اگلے دن کی تھکاوٹ کا سبب

ویک اینڈ پر زیادہ سونا اگلے دن کی تھکاوٹ کا سبب

لاہور(نیٹ نیوز)بہت سے لوگ مصروف ہفتے کے بعد ویک اینڈ پر دیر تک سونے کو تھکن اتارنے اور نیند پوری کرنے کا بہترین طریقہ سمجھتے ہیں۔

 لیکن ماہرینِ نیند کے مطابق یہ عادت پیر کے روز مزید تھکاوٹ اور سستی کا سبب بن سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو معمول سے کہیں زیادہ دیر تک سونا جسم کے قدرتی نیند و بیداری کے نظام، جسے سرکیڈین ردھم کہا جاتا ہے کو متاثر کرتا ہے ، اس کے نتیجے میں جسم کے لیے دوبارہ معمول کے شیڈول پر آنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق دماغ نیند کو بینک اکاؤنٹ کی طرح نہیں سمجھتا کہ ہفتے بھر کی کمی کو بعد میں ایک ساتھ پورا کر لیا جائے ، نیند کے اوقات میں اچانک تبدیلی جسمانی گھڑی کو الجھا دیتی ہے اور نیند کے معیار پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے ۔محققین اس کیفیت کو سوشل جیٹ لیگ کا نام دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں