تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کون سا لڑکا اکیلا رہتا ہے ؟

تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کون سا لڑکا اکیلا رہتا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)ذہنی آزمائش اور مشاہدے کی صلاحیت جانچنے والی ایک پہیلی نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے ، جس میں صرف ایک تصویر کی مدد سے یہ معلوم کرنا ہے کہ دو لڑکوں میں سے کون اکیلا رہائش پذیر ہے ۔

تصویر میں دو نوجوان دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک لڑکا دانت صاف کر رہا ہے جبکہ دوسرا، جو سبز رنگ کی قمیض میں نظر آ رہا ہے ، آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر شیو بنا رہا ہے ۔ بظاہر دونوں مناظر عام دکھائی دیتے ہیں، لیکن اسی تصویر میں ایک چھوٹی سی تفصیل اس پہیلی کا حل اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے ۔ اگر آپ ابھی تک جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو راز یہ ہے کہ شیو بنانے والے لڑکے کے سامنے رکھے گلاس میں صرف ایک ٹوتھ برش موجود ہے ۔ اس کے برعکس دانت صاف کرنے والے لڑکے کے قریب دو ٹوتھ برش دکھائی دیتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی رہائش کسی اور کے ساتھ شیئر کرتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں