لاہور کا رہائشی شخص پتوکی میں چلتی ٹرین سے گرکر جاں بحق

لاہور کا رہائشی شخص پتوکی میں  چلتی ٹرین سے گرکر جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار) پتوکی کے علاقہ واں آدھن ریلوے پھاٹک کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر لاہور کا رہائشی 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیوون ون ٹو ٹو کو اطلاع موصول ہوئی کہ واں آدھن پھاٹک کے پاس خیبر میل ٹرین سے ایک مسافر نیچے جا گرا ہے ۔ ریسکیوٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم شدید چوٹوں کے باعث گرنے والا شخص دم توڑ چکا تھا۔متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد شفیق ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور کے علاقے محمود بوٹی کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی گھر سے لڑائی جھگڑے کے بعد نکلا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں