ایم ڈی واسا حافظ آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایم ڈی واسا حافظ آباد کو  عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)حافظ آباد میں واسا کی ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ایم ڈی واسا حافظ آباد بلال فیروز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

بلال فیروز کو واسا پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تبادلے کے احکامات جاری کیے ، سہیل قادر چیمہ کو ایم ڈی واسا حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں